المدة الزمنية 1:10

CRIME REPOTERS ASSIOATION CERMONY

92 مشاهدة
0
3
تم نشره في 2021/12/24

میڈیا فورم کی صحافیوں کے لیے کاوشیں قابل تعریب ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کراچی پریس کلب میں سندھ میڈیا فورم (SMF)کی جانب سے کرائم رپورٹرز ایسو سی ایشن کی نو منتخب باڈی کے اعزاز میں منعقدہ منفرد، مثالی اور مختصر تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے صحافتی شخصیات نے کیا۔ صحافتی شخصیات میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سابقہ صدور، سیکریٹریز، کراچی یونین آف جرنلسٹ(برنا) اور دستور کے رہنماؤں مقصود یوسفی، ڈاکٹر جبار خان، اے ایچ خانزادہ، حسن عباس، خورشید عباسی، عامر لطیف، جاوید قریشی، آغا خالد، ارمان صابر، لیاقت مغل، ارباب چانڈیو، مختیار احمد بھائی جی، اطہر حسین، شعیب احمد، آصف جیئے جا، ثاقب صغیر اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے سندھ میڈیا فورم کے صدر معین اللہ شاہ اور جنرل سیکریٹری صدیق چوہدری نے کہا کہ کرائم رپورٹر پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا میں ریڑھ کی ہڈی کا مقام رکھتا ہے۔ جبکہ کرائم رپورٹرز ایسو سی ایشن کے نو منتخب صدر راؤ عمران اشفاق نے سی آر اے کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کو سراہا اور کہا کہ سی آر اے کی نو منتخب ٹیم کرائم رپورٹنگ میں جدید خطوط پر اپنا مقام بنائے گی۔ تقریب میں سی آر اے کی نو منتخب ٹیم کے تمام ارکان نائب صدر عامر مجید، جوائنٹ سیکریٹری مونس سراج، خان سلمان لودھی، انفارمیشن سیکریٹری خرم گلزار، ارکان گورننگ باڈی فیضان جلیس خان، اکرم قریشی، کامران جلیل، مطلوب بیگ اور دیگر نے شرکت کی۔ جنرل سیکریٹری طلحہ عبیدی ضروری اسائیمنٹ کے سبب ٹیلی فونک رابطے میں رہے۔ تقریب میں کرائم رپورٹرز ایسو سی ایشن کے سابق صدور نعمان رفیق اور شاہد انجم نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سندھ میڈیا فورم کے نائب صدر امتیاز شاہ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری شکیل ذکی، جوائنٹ سیکریٹری خالد خان، فنانس سیکریٹری شیخ محمد رمضان، سیکرٹری اطلاعات محمد اسلم، مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین احمد شکیل، وائس چیئرمین شبیر راؤ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نیوز ایڈیٹر، سب ایڈیٹر، رپورٹرز، فوٹو گرافرز، کیمرہ مینوں کی حوصلہ افزائی اور سینیئر صحافیوں کی پزیرائی و عزت افزائی کا مشن جاری رکھیں گے۔ فورم کی گورننگ باڈی کے ارکان اعجاز احمد، حنیف کریم ہالا، شکیل شیخ اور دیگر نے انتظامی امور سنبھالے۔ تقریب میں سی آر اے کی نو منتخب باڈی کو اجرک کے تحائف پیش کیے گئے اور تمام مہمانوں اور شرکاء ِ تقریب کو مٹھائی پیش کی گئی

الفئة

عرض المزيد

تعليقات - 0