المدة الزمنية 21:38

NAMAZ E FAJAR KAY DURAN TALOO AFTAB HO JANAY SAY NAMAZ KA KIA HUKAM HAY

بواسطة Islamic Opinion
456 مشاهدة
0
7
تم نشره في 2020/11/14

NAMAZ E FAJAR KAY DURAN TALOO AFTAB HO JANAY SAY NAMAZ KA KIA HUKAM HAY? نمازِ فجر کے دوران طلوعِ آفتاب ہو جانےسے نماز کا کیا حکم ہے؟ خلاصہ کلام: مذکورہ بالا تصریحات کی روشنی میں نماز پنجگانہ کے آخری اوقات کی وضاحت بالترتیب درج ذیل ہے: نماز فجر کا وقت سورج طلوع ہونے پر ختم ہوجاتا ہے۔ اگر نمازِ فجر شروع کی اور دوران نماز سورج طلوع ہوگیا تو نماز فاسد ہوجائے گی۔ سورج بلند ہونے کے بعد اس نماز کو قضاء پرھا جائے گا۔ نماز ظہر اگر آخری وقت میں شروع کی جائے تو دوران نماز وقت عصر شروع ہونے سے بھی نماز ظہر کی ادائیگی بغیر کراہت ہو جائے گی، کیونکہ ظہر اور عصر کے درمیان کوئی مکروہ اوقات نہیں۔ نماز عصر کا کامل وقت سورج کا رنگ زرد ہونے سے پہلے تک ہے۔ جب سورج کے رنگ زرد ہوجائے تو اسے عصر کے لیے وقت ناقص کہتے ہیں۔ اگر نمازِ عصر ناقص وقت میں ادا کی یا ناقص وقت میں شروع کی اور دوران نماز سورج غروب ہوگیا، ان دونوں صورتوں میں نماز ناقص طور پر ادا ہوگی۔ یعنی فرض تو ادا ہوگیا لیکن کامل ادائیگی نہیں ہوئی۔ بہتر ایسی نماز کی قضاء پڑھی جائے۔ نمازِ مغرب کا آخری وقت شفق کا غائب ہو جانا ہے۔ امام اعظم ابوحنیفہ کے نزدیک سورج غروب ہونے کے بعد افق پر سرخی کے بعد جو سفیدی پھیلتی ہے اسے شفق کہتے ہیں۔ اس سفیدی یا شفق کے غائب ہونے سے نماز مغرب کا وقت ختم ہوجاتا ہے۔ نمازِ مغرب اگر آخری وقت میں شروع کی جائے، اور دوران نماز وقت عشاء شروع ہونے سے بھی نماز مغرب کامل طور پر ادا ہوجائے گی۔ کیونکہ مغرب اور عشاء کے درمیان کوئی مکروہ اوقات نہیں ہیں۔ نمازِ عشاء کا وقت صبح صادق کے شروع ہونے سے پہلے تک ہے۔ اگر نمازِ عشاء آخری وقت میں شروع کی اور دوران نماز فجر کا وقت شروع ہو گیا تو نماز عشاء ادا ہو جائے گی۔ نوٹ: کسی بھی نماز کا وقت گزر جانے کے بعد صرف فرض اور واجب کی قضاء لازم ہے، سنن اور نوافل کی نہیں۔ اگر فجر کی سنتیں رہ جائیں تو سورج بلند ہونے کے بعد وقت استواء سے پہلے ان کی قضاء پڑھ سکتے ہیں۔ واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔ ہمارے چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے ادھر نیچے لنک پہ کلک کریں https://bit.ly/2HlmBqv Subscribe the Official YouTube channel of Islamic Opinion /c/IslamicOpinion #Islamic Opinion

الفئة

عرض المزيد

تعليقات - 1