المدة الزمنية 59:14

129-Qur'an Class : Surat Al-Anfal (Ayat No. 05 to 28) ki TAFSEER By Engineer Muhammad Ali Mirza

31 518 مشاهدة
0
981
تم نشره في 2022/10/14

سورۃ الانفال ٹائم ٹیبل 00:00: خطبہ 02:14 تعارفِ کلاس 02:50 آیت نمبر 5 جس طرح کے نکال لایا آپکا رب آپکو ایک مقصد کے ساتھ اور بے شک مومنین کا ایک گروہ اس بات کو ناپسند کر رہا تھا. 04:54 آیت نمبر 6 وہ اس حق کے بارے میں اس کے بعد کہ اس کا ظہور ہوگیا تھا آپ سے اس طرح جھگڑ رہے تھے کہ گویا کوئی ان کو موت کی طرف ہانکنے لئے جاتا ہے اور وہ دیکھ رہے ہیں ۔ 06:18 آیت نمبر 7 اور تم لوگ اس وقت کو یاد کرو! جب کہ اللہ تم سے ان دو جماعتوں میں سے ایک کا وعدہ کرتا تھا کہ وہ تمہارے ہاتھ آجائے گی اور تم اس تمنا میں تھے کہ غیر مسلح جماعت تمہارے ہاتھ آجائے اور اللہ تعالٰی کو یہ منظور تھا کہ اپنے احکام سے حق کا حق ہونا ثابت کردے اور ان کافروں کی جڑ کاٹ دے ۔ 12:56 آیت نمبر 8 تاکہ حق کا حق ہونا اور باطل کا باطل ہونا ثابت کردے گو یہ مجرم لوگ ناپسند ہی کریں ۔ 13:15 آیت نمبر 9 اس وقت کو یاد کرو جب کہ تم اپنے رب سے فریاد کر رہے تھے پھر اللہ تعالٰی نے تمہاری سن لی کہ میں تم کو ایک ہزار فرشتوں سے مدد دونگا جو لگاتار چلے آئیں گے ۔ 15:05 آیت نمبر 10 اور اللہ تعالٰی نے یہ امداد محض اس لئے کی کہ بشارت ہو اور تاکہ تمہارے دلوں کو قرار ہو جائے اور مدد صرف اللہ ہی کی طرف سے ہے جو کہ زبردست حکمت والا ہے ۔ 16:55 آیت نمبر 11 اس وقت کو یاد کرو جب کہ اللہ تم پر اونگھ طاری کر رہا تھا اپنی طرف سے چین دینے کے لئے اور تم پر آسمان سے پانی برسا رہا تھا کہ اس پانی کے ذریعے سے تم کو پاک کردے اور تم سے شیطانی وسوسہ کو دفع کردے اور تمہارے دلوں کو مضبوط کردے اور تمہارے پاؤں جمادے ۔ 21:41 آیت نمبر 12 اس وقت کو یاد کرو جب کہ آپ کا رب فرشتوں کو حکم دیتا تھا کہ میں تمہارا ساتھی ہوں سو تم ایمان والوں کی ہمت بڑھاؤ میں ابھی کفار کے قلوب میں رعب ڈالے دیتا ہوں سو تم گردنوں پر مارو اور ان کے پور پور کو مارو 24:44 آیت نمبر 13 یہ اس بات کی سزا ہے کہ انہوں نے اللہ کی اور اس کے رسول کی مخالفت کی اور ۔ جو اللہ کی اور اس کے رسول کی مخالفت کرتا ہے سو بیشک اللہ تعالٰی سخت سزا دینے والا ہے ۔ 25:33 آیت نمبر 14 سو یہ سزا چکھو اور جان رکھو کہ کافروں کے لئے جہنم کا عذاب مقرر ہی ہے ۔ 26:37 آیت نمبر 15 اے ایمان والو! جب تم کافروں سے دو بدو مقابل ہو جاؤ ، تو ان سے پشت مت پھیرنا ۔ 27:04 آیت نمبر 16 اور جو شخص ان سے اس موقع پر پشت پھیرے گا مگر ہاں جو لڑائی کے لئے پینترا بدلتا ہو یا جو ( اپنی ) جماعت کی طرف پناہ لینے آتا ہو وہ مستشنٰی ہے باقی اور جو ایسا کرے گا وہ اللہ کے غضب میں آجائے گا اور اس کا ٹھکانہ دوزخ ہوگا اور وہ بہت ہی بری جگہ ہے ۔ 28:54 آیت نمبر 17 سو تم نے انہیں قتل نہیں کیا لیکن اللہ تعالٰی نے ان کو قتل کیا ۔ اور آپ نے خاک کی مٹھی نہیں پھینکی بلکہ اللہ تعالٰی نے وہ پھینکی اور تاکہ مسلمانوں کو اپنی طرف سے ان کی محنت کا خوب عوض دے بلاشبہ اللہ تعالٰی خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے ۔ 35:09 آیت نمبر 18 ۔ ( ایک بات تو ) یہ ہوئی اور ( دوسری بات یہ ہے ) اللہ تعالٰی کو کافروں کی تدبیر کو کمزور کرنا تھا ۔ 35:26 آیت نمبر 19 اگر تم لوگ فیصلہ چاہتے ہو تو وہ فیصلہ تمہارے سامنے آموجود ہوا اور اگر باز آجاؤ تو یہ تمہارے لئے نہایت خوب ہے اور اگر تم پھر وہی کام کرو گے تو ہم بھی پھر وہی کام کریں گے اور تمہاری جمعیت تمہارے ذرا بھی کام نہ آئے گی گو کتنی زیادہ ہو اور واقعی بات یہ ہے کہ اللہ تعالٰی ایمان والوں کے ساتھ ہے ۔ 37:01 آیت نمبر 20 اے ایمان والو! اللہ کا اور اس کے رسول کا کہنا مانو اور اس ( کا کہنا ماننے ) سے روگردانی مت کرو سنتے جانتے ہوئے ۔ 37:19 آیت نمبر 21 اور تم ان لوگوں کی طرح مت ہونا جو دعویٰ تو کرتے ہیں کہ ہم نے سن لیا حالانکہ وہ سنتے ( سناتے کچھ ) نہیں ۔ 38:31 آیت نمبر 22 بدترین خلائق اللہ تعالٰی کے نزدیک وہ لوگ ہیں جو بہرے ہیں گونگے ہیں جو کہ ( ذرا ) نہیں سمجھتے ۔ 39:37 آیت نمبر 23 اور اگر اللہ تعالٰی ان میں کوئی خوبی دیکھتا تو ان کو سننے کی توفیق دے دیتا اور اگر ان کو اب سنادے تو ضرور روگردانی کریں گے بے رخی کرتے ہوئے ۔ 44:32 آیت نمبر 24 اے ایمان والو! تم اللہ اور رسول کے کہنے کو بجا لاؤ جب کہ رسول تم کو تمہاری زندگی بخش چیز کی طرف بلاتے ہوں اور جان رکھو کہ اللہ تعالٰی آدمی کے اور اس کے قلب کے درمیان آڑ بن جایا کرتا ہے اور بلاشبہ تم سب کو اللہ ہی کے پاس جمع ہونا ہے ۔ 46:17 آیت نمبر 25 اور تم ایسے وبال سے بچو! کہ جو خاص کر صرف ان ہی لوگوں پر واقع نہ ہوگا جو تم میں سے ان گناہوں کے مرتکب ہوئے ہیں اور یہ جان رکھو کہ اللہ سخت سزا دینے والا ہے ۔ 50:54 آیت نمبر 26 اور اس حالت کو یاد کرو! جب کہ تم زمین میں قلیل تھے کمزور شمار کئے جاتے تھے ۔ اس اندیشہ میں رہتے تھے کہ تم کو لوگ نوچ کھسوٹ نہ لیں ، سو اللہ نے تم کو رہنے کی جگہ دی اور تم کو اپنی نصرت سے قوت دی اور تم کو نفیس نفیس چیزیں عطا فرمائیں تاکہ تم شکر کرو ۔ 53:19 آیت نمبر 27 اے ایمان والو! تم اللہ اور رسول ( کے حقوق ) میں جانتے ہوئے خیانت مت کرو اور اپنی قابل حفاظت چیزوں میں خیانت مت کرو ۔ 54:20 آیت نمبر 28 اور تم اس بات کو جان رکھو کہ تمہارے اموال اور تمہاری اولاد ایک امتحان کی چیز ہے اور اس بات کو بھی جان رکھو کہ اللہ تعالٰی کے پاس بڑا بھاری اجر ہے ۔ #QuranClass #Tafseer #EngineerMuhammadAliMirza

الفئة

عرض المزيد

تعليقات - 139